پاکستان اور بھارت کا فوجیں پیچھے ہٹانے کا فیصلہ

پاکستان اور بھارت کا فوجیں پیچھے ہٹانے کا فیصلہ

دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کا رابطہ، اعتماد سازی بحال کرنے پر اتفاق
پاکستان اور بھارت کا فوجیں پیچھے ہٹانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک

|

20 May 2025

پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم آوز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا جبکہ دونوں ممالک نے فوجیں پیچھے ہٹانے پر اتفاق کیا ہے۔

بات چیت میں طے پایا کہ تمام فوجیں 30 مئی تک نارمل پوزیشن پر واپس لائی جائیں گی، پہلے مرحلے میں ائیر فورس اور ایوی ایشن اور دوسرے مرحلے میں 30 مئی تک تمام بری فوجیں اور زمینی فورس نارمل پوزیشن پر واپس آ جائیں گی۔

ڈی جی ایم اوز نے اتفاق کیا کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان جلد نیوٹرل مقام پر بات چیت شروع ہوگی تاہم ابھی یہ حتمی فیصلہ نہیں ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان نے اعتماد سازی کے اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی فوج کے مطابق پاکستان اور بھارت نے الرٹ کی سطح کم کرنے کے لیے اعتماد سازی اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن کے ذریعے رابطہ ہوا تھا جو دونوں ممالک کے درمیان سیزفائر کے بعد تیسرا رابطہ ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!