پاکستانی یونیورسٹیز میں بھی غزہ کے حوالے سے مہم شروع کرنے کا اعلان
Webdesk
|
27 Apr 2024
پاکستانی یونیورسٹیز میں بھی غزہ مہم شروع کرنے کا اعلان
امریکا کی طرح پاکستان کی یونیورسٹیز میں بھی غزہ اور مظلوم فلسطینیوں کے حوالے سے مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
یہ اعلان اسلامی طلبا تنظیم اسلامی جمعیت طلبا کی جانب سے کیا گیا اور بتایا گیا ہے کہ غزہ کے مظلوموں کی مدد کیلیے اب پاکستان کے طالب علم بھی آواز بلند کریں گے۔
ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حسن بلال ہاشمی نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان نے ''وی آر ون سلوگن کے تحت “ (ہم ایک ہیں) کے جسٹس فار غزہ مہم شروع کررہے ہیں، جس کے ذریعے پاکستان کی سول سوسائٹی کو فلسطین کاز کے لیے متحرک کیاجائے گا۔
حسن بلال ہاشمی نے کہا کہ اس مہم میں فلسطین کاز اور غزہ کی موجودہ صورتحال سے متعلق تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم چلائے جائے گی، سیمینارز اور کانفرنسز کا انعقاد کیاجائے گا، بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔
حکومت کے سامنے غزہ جنگ بندی اور امداد کیلیے دباؤ بڑھانے کے مطالبات رکھے جائیں گے، کمپین کے اختتام پر تعلیمی اداروں میں علامتی بستیاں بھی سجائی جائیں گی، اسلامی جمعیت طلبہ امریکی جامعات میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتی ہے۔
Comments
0 comment