پنجاب اور بلوچستان میں موبائل سروس بند کرنے کا اعلان
ویب ڈیسک
|
20 Apr 2024
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نےضمنی انتخابات کے دوران بلوچستان اور پنجاب کے چند اضلاع میں موبائل فون سروس معطل رہنے کا اعلان کردیا
پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وزارت داخلہ حکومت پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں 21 اور 22 اپریل 2024 کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران پنجاب اور بلوچستان کے چند اضلاع میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل رہے گی۔
اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ انتخابی عمل کو بلا تعطل اور شفاف انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے کیا گیا ہے۔
اس سے قبل وزارت داخلہ نے ضمنی الیکشن کے دوران امن و امان قائم رکھنے کے لیے ملک کے مختلف علاقوں میں موبائل و انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کی سفارش کی تھی۔
Comments
0 comment