پشاور، رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع
Webdesk
|
18 Feb 2026
پشاور: رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں، اجلاس میں مرکزی و زونل رویت ہلال کمیٹی پشاورکے ممبران شریک ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ڈی جی وزارت مذہبی امورحافظ عبدالقدوس، سپارکو کے نمائندے شوکت اللہ، محکمہ موسمیات کے نمائندے ڈاکٹرحسن علی بیگ اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے زین العابدین شریک ہیں۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد نے عوام سے ماہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان شااللہ اس سال بھی ملک بھر میں ایک ساتھ رمضان کا آغاز ہوگا۔
پشاور کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور دیگر صوبائی دارالحکومتوں میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس جاری ہیں۔
Comments
0 comment