پشاور بڑی تباہی سے بچ گیا

پشاور بڑی تباہی سے بچ گیا

ایکسائز پولیس نے مشتبہ موٹرسائیکل کو روکنے کی کوشش کی، نامعلوم شخص 6 کلو بارود سے وزنی جیکٹ پھینک گیا
پشاور بڑی تباہی سے بچ گیا

آفتاب مہمند

|

9 Sep 2024

ایکسائز پولیس نے بروقت کارروائی کر کے پشاور کو بڑی تباہی سے بچالیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے رنگ روڈ جمیل چوک کے قریب ایکسائز پولیس نے موٹرسائیکل سوار کو روکنے کی کوشش کی تو وہ مشکوک موٹرسائیکل سوار خودکش جیکٹ پھینک کر فرار ہوگیا۔

ایکسائز پولیس نے فوری طور پر متعلقہ تھانے، اداروں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو اطلاع دی جس کے بعد بم کو ناکارہ بنایا گیا۔

پولیس کے مطابق جیکٹ میں چھ سے سات کلو گرام بارودی مواد تھا، جسے دہشت گرد رش والی جگہ پر لے جارہے تھے۔ پولیس نے فرار ہونے والے موٹر سائیکل سوار افراد کی تلاش شروع کردی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!