پشین اور قلعہ سیف اللہ میں دھماکے، اموات کی تعداد 28 تک پہنچ گئی

پشین اور قلعہ سیف اللہ میں دھماکے، اموات کی تعداد 28 تک پہنچ گئی

دھماکا پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کے دفتر میں ہوا
پشین اور قلعہ سیف اللہ میں دھماکے، اموات کی تعداد 28 تک پہنچ گئی

Webdesk

|

7 Feb 2024

بلوچستان کے علاقے پشین اور قلعہ سیف اللہ میں ہونے والے دھماکوں میں مرنے والے افراد کی تعداد 28 تک پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع پشین کے علاقے خانوزئی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار اسفند یار خان کے انتخابی دفتر میں خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 17 تک پہنچ گئی۔

دھماکے کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

اس کے علاوہ بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں جمعیت علما اسلام کے دفتر میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 14 زخمی ہیں۔

دھماکا جے یو آئی کے امیدوار مولانا عبدالواسع کے انتخابی دفتر پر ہوا، خوش قسمتی سے وقوعہ کے وقت وہ وہاں پر موجود نہیں تھے۔

اس کے علاوہ بلوچستان کے علاقے واشک میں قائم نادرا آفس کے قریب بھی دھماکا ہوا۔

اُدھر نگراں وزیراطلاعات و نشریات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا کہ کسی بھی صورت انتخابات کو ملتوی نہیں کیا جائے گا، عوام گھروں سے باہر نکل کر لازمی ووٹ کاسٹ کریں۔

واضح رہے کہ انتخابی مہم کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں امیدواروں کے گھروں اور انتخابی دفاتر پر کریکر حملے ہوئے ہیں۔

جبکہ سبی میں تحریک انصاف کی ریلی میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!