پسند کی شادی کی خواہش پر باپ نے 16 سالہ بیٹی کو بے دردی سے قتل کردیا
مقتولہ ایمان فاطمہ اپنی زندگی کے اہم فیصلے خود کرنا چاہتی تھی، پولیس

ویب ڈیسک
|
24 May 2025
پنجاب کے علاقے رائے ونڈ میں ایک سفاکانہ قتل کا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک باپ نے اپنی 16 سالہ بیٹی ایمان فاطمہ کو پسند کی شادی کرنے کے مطالبے پر تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ ایمان فاطمہ اپنی زندگی کے اہم فیصلے خود کرنا چاہتی تھی، لیکن اس کی یہ خواہش اس کے لیے موت بن گئی۔ پولیس کے مطابق، ملزم عمر نے اپنی بیٹی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور قتل کے بعد فرار ہو گیا۔
رائے ونڈ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور تفتیشی ماہرین کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی صدر نے واضح کیا کہ "ملزم کے خلاف مضبوط چالان مرتب کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔"
Comments
0 comment