پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کیلیے بری خبر

پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کیلیے بری خبر

پی آئی اے میڈیکل سینٹر کراچی میں پیر کو بھی ریٹائرڈ ملازمین کا شدید رش دیکھا گیا۔
پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کیلیے بری خبر

Webdesk

|

16 Feb 2026

کراچی : پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے ریٹائرڈ ملازمین کے لیے پی آئی اے میں میڈیکل سہولیات مکمل بند کر دی گئی ہیں۔

میڈیکل سہولیات بند ہونے سے ریٹائرڈ ملازمین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ ذرائع کے مطابق نجکاری کے بعد ریٹائرڈ ملازمین کی میڈیکل سہولیات اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کو منتقل کی گئی ہیں، تاہم تاحال بڑی تعداد میں ریٹائرڈ ملازمین کی بایومیٹرک نہیں ہو سکی۔

بایومیٹرک سے قبل انشورنس کمپنی بھی میڈیکل سہولیات فراہم نہیں کرے گی۔ پی آئی اے میڈیکل سینٹر کراچی میں پیر کو بھی ریٹائرڈ ملازمین کا شدید رش دیکھا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 فروری کے بعد پی آئی اے انتظامیہ نے ریٹائرڈ ملازمین کو میڈیکل سہولیات پیر سے بند کر دی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!