پی ٹی آئی کے 532 کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم

پی ٹی آئی کے 532 کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ضمانت منظور کرلی
پی ٹی آئی کے 532 کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم

ویب ڈیسک

|

30 Oct 2024

 

اسلام آباد: انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے شناخت پریڈ پر بھیجے گئے پی ٹی آئی کے 532 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ملزمان کی درخواستوں پر سماعت کی اور 20، 20 ہزار روپے کے مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا۔

ایک روز قبل عدالت نے مقدمے سے 28 پی ٹی آئی کارکنان کو ڈسچارج کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔

تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف سنگجانی، سیکریٹریٹ سمیت اسلام آباد کے 11 تھانوں میں مقدمات درج تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!