پی ٹی آئی کے 8 کارکنان ضمانت کے بعد رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار
Webdesk
|
28 Mar 2024
سانحہ 9 مئی میں دس ماہ بعد عدالت سے ضمانت حاصل کرنے والے آخری 13 پی ٹی آئی کارکنان میں سے 8 کو رہائی کے فوری بعد گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سانحہ 9 مئی،حساس ادارے کے دفتر گیٹ پر حملہ کے مقدمہ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت سے ضمانت پانے والے 8 کارکنان کو اڈیالہ جیل سے نکلتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔
زیر حراست پی ٹی ائی کارکنان میں اسد اللہ،ابرار،رضوان اللہ ،احمد علی،سجاد حیدر، آصف علی، رضوان عظمت اور سہیل طاہر شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان کو ڈی سی راولپنڈی کی ہدایت پر حراست میں لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری ایم پی او کے مطابق دس ماہ سے جیل میں ملزمان کی رہائی سے نقص امن کو خطرہ ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ سانحہ نو مئی کے بعد راولپنڈی سے گرفتار ہونے والے تمام کارکنان کی ضمانتیں ہوچکی ہیں اور ان میں سے صرف 8 حراست میں ہیں۔
پی ٹی آئی کارکنان کی گزشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز اصف نے ضمانت منظور ک
ی تھی۔
Comments
0 comment