پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد میں رینجرز تعینات کرنیکا فیصلہ

پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد میں رینجرز تعینات کرنیکا فیصلہ

وزارت داخلہ نے رینجرز اور فرنٹیئر کور (ایف سی) تعیناتی کی منظوری دے دی
پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد میں رینجرز تعینات کرنیکا فیصلہ

Webdesk

|

20 Nov 2024

پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رینجرز تعینات کرنیکا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے رینجرز اور فرنٹیئر کور (ایف سی) تعیناتی کی منظوری دے دی جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

وزارت داخلہ کو چیف کمشنر نے رینجرز اور ایف سی کی تعیناتی کیلئے خط لکھا تھا۔ رینجرز اور ایف سی کو انسداددہشتگردی ایکٹ کے تحت اختیارات حاصل ہوں گے اور وفاقی پولیس کی امن وامان کے معاملے پرمعاونت کریں گی۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دے رکھی ہے، اس کے علاوہ احتجاج کی تیاریوں کے حوالے سے ان کی اہلیہ بھی متحرک ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!