پی ٹی آئی نے عمران خان کی رہائی کیلیے ناروے کی سیاسی جماعت کی خدمات حاصل کرلیں

پی ٹی آئی نے عمران خان کی رہائی کیلیے ناروے کی سیاسی جماعت کی خدمات حاصل کرلیں

پارٹی ترجمان نے کہا کہ ''ہم اس تعاون اور ایک دوسرے سے سیکھنے کے منتظر ہیں۔
پی ٹی آئی نے عمران خان کی رہائی کیلیے ناروے کی سیاسی جماعت کی خدمات حاصل کرلیں

Webdesk

|

25 Oct 2024

اسلام آباد: ناروے کی ایک سیاسی جماعت ( Partiet Sentrum)نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر عمران خان کی رہائی کے لیے کام کرنے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

ایکس سابقہ ٹوئٹر پر ایک بیان میں ( Partiet Sentrum)جماعت کا کہنا تھا کہ دونوں سیاسی جماعتیں انسانی حقوق، ماحولیاتی مسائل اور سیاسی اخلاقیات جیسے شعبوں میں مل کر کام کریں گی۔

پارٹی ترجمان نے کہا کہ ''ہم اس تعاون اور ایک دوسرے سے سیکھنے کے منتظر ہیں۔

ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں ہونے والی معاہدے پر دستخط کی تقریب میں سابق وزیراعظم عمران خان کے معاون شہباز گل نے پی ٹی آئی کی نمائندگی کی۔ ناروے کی پارٹی کی نمائندگی انسانی حقوق کے وکیل اور اس کے چیئرمین Geir Lippestad نے کی۔

Geir Lippestad نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ ہماری پارٹی عمران خان کی قید سمیت پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ ہے۔ پاکستان کی سپریم کورٹ اب آزاد نہیں ہے اور سیاسی کنٹرول میں ہے۔ صحافی، خواتین اور دیگر بے گناہ لوگ جیل میں ہیں۔

پارٹی سینٹرم کے سربراہ نے ناروے اور اسکینڈینیویا میں آگاہی مہم چلانے اور پاکستان میں انسانی حقوق کے لیے لڑنے کا اعلان کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ "میں عمران خان اور پاکستان میں قید دیگر افراد کی آزادی کے کیس کو اجاگر کروں گا۔"

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!