پی ٹی آئی ورچوئل جلسے کے دوران انٹرنیٹ ڈاؤن

پی ٹی آئی ورچوئل جلسے کے دوران انٹرنیٹ ڈاؤن

ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس شدید متاثر ہوئی
پی ٹی آئی ورچوئل جلسے کے دوران انٹرنیٹ ڈاؤن

ویب ڈیسک

|

18 Dec 2023

پی ٹی آئی ورچوئل جلسے کے دوران ملک بھر میں انٹرنیٹ ڈاؤن

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اعلان کردہ شروع ہونے سے قبل ہی ملک بجے میں یکم سوشل میڈیا کی تمام ایپسکی سروسز متاثر ہوئیں۔

ملک بھر میں تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز عارضی طور پر متاثر ہوگئے ہیں جس میں یوٹیوب، ایکس، فیس بُک اور انسٹاگرام شامل ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انٹرنیٹ کی نگرانی کے ذمہ دار ادارے نیٹ بلاک نے پاکستان بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے غیر فعال ہونے کی اطلاع دی اور بتایا کہ کراچی، اسلام آباد اور لاہور میں 8 بجے کے بعد سے ہی انٹرنیٹ صارفین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا رہا جبکہ انٹرنیٹ بھی سست چلا۔

اس دوران پاکستان بھر میں یوٹیوب، ایکس، فیس بُک اور انسٹاگرام کی فیڈ اور ایپ تک رسائی میں صارفین کو پریشانی کا سامنا تین گھنٹوں سے زائد رہا۔

ادھر پی ٹی آئی کے حامیوں نے دعوی کہاہےکہ سروس دانستہ بند کی گئی تاکہ ورچوئل جلسے میں خلل ڈالا جاسکے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!