پی ٹی آئی ہفتے سے بھرپور انتخابی مہم شروع کرے گی، بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی ہفتے سے بھرپور انتخابی مہم شروع کرے گی، بیرسٹر گوہر

تمام امیدواروں سے درخواست ہے اپنے نشانات ہمارے تک پہنچائے، اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو
پی ٹی آئی ہفتے سے بھرپور انتخابی مہم شروع کرے گی، بیرسٹر گوہر

ویب ڈیسک

|

19 Jan 2024

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ آج اپنے سارے ٹکٹس ایوارڈ کردیے تھے، وکلاء کے حوالے سے بعض ٹکٹس پر مشاورت مکمل ہوگی آج حتمی فہرست جاری کردی جائے گی۔

راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے بیرسٹر گوہر علی خان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ہفتے کو اپنی مہم کا آغاز کرے گی، بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کارکنان گھبرائیں نہیں، 10 سے 15 ٹکٹس باقی تھی انکا آج فیصلہ ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تمام امیدواروں سے درخواست ہے اپنے نشانات ہمارے تک پہنچائے، ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے مگر کسی کو حملے کی اجازت نہیں، ہماری افواج نے ایران کو موثر جواب دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیر افضل مروت پنجاب سندھ ہر جگہ جائیں گے، شیر افضل مروت مرضی کیساتھ نہیں جاتے انکے ساتھ جماعت جاتی ہے، شبلی فراز اور عمر ایوب نے ٹکٹس کے معاملے میں بہت محنت کی، کسی اکیلے شخص نے ٹکٹ الاٹ نہیں کئے جس پارٹی کی مقبولیت زیادہ ہو اسکے ٹکٹس کے امیدوار زیادہ ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!