پی ٹی آئی احتجاج میں شریک افراد کی سم اور شناختی کارڈ بلاک کرنے پر غور
Webdesk
|
20 Nov 2024
وزارت داخلہ نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 24 نومبر کے احتجاج میں شرکت کرنے والوں کو ’شرپسند‘ قرار دیتے ہوئے امن و امان خراب کرنے والوں کیخلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق اسلام آباد احتجاج سے قبل وفاقی دارالحکومت سمیت دیگر شہروں میں افغان مہاجرین کے کیمپوں کی جیو فینسنگ کی جائے گی۔
یہ بھی غور کیا جارہا ہے کہ احتجاج میں شریک ہونے والے طالب علموں کی تعلیمی اسناد، داخلے منسوخ کیے جائیں گے جبکہ احتجاج میں شامل شرپسند افرادکے پاسپورٹ، شناختی کارڈ منسوخ اور سم بلاک کرنے کا معاملہ بھی زیرغور ہے۔
ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے ممکنہ خطرات سے نمنٹے کیلئے مشکوک مقامات کی نگرانی شروع کردی گئی ہے اور وزارت داخلہ نے متعلقہ سکیورٹی اداروں کو مکمل تیار ی کی ہدایات جاری کی ہے جبکہ شرپسند عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
Comments
0 comment