پی ٹی آئی کے امیدوار برائے قومی اسمبلی کارنر میٹنگ سے گرفتار
پولیس نے گرفتاری کی تصدیق یا تردید نہیں کی تاہم اہل خانہ نے حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے
ویب ڈیسک
|
27 Jan 2024
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے رہنما لالا اسد اللہ کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 80 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار لالا اسد اللہ پاپا کو چاندنی چوک پر کارنر میٹنگ کے دوران حراست میں لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی امیدوار کو ماڈل ٹاؤن پولیس نے گرفتار کیا ہے تاہم اس حوالے سے پولیس نے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی۔
Comments
0 comment