پی ٹی آئی کے پنجاب اور خیبرپختونخوا اراکین کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع

پی ٹی آئی کے پنجاب اور خیبرپختونخوا اراکین کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع

پنجاب سے 105 ممبران اسمبلی کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کروائے گئے
پی ٹی آئی کے پنجاب اور خیبرپختونخوا اراکین کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع

ویب ڈیسک

|

25 Jul 2024

پی ٹی آئی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے ممبران کے بیان حلفی الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کروادیے۔

پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا اور پنجاب سے ممبران کے بیان حلفی الیکشن کمیشن جمع کروا دئیے۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا سے 91 ممبران اسمبلی کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع ہوئے جبکہ پنجاب سے 105 ممبران اسمبلی کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کروائے گئے۔

پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے بیان حلفی جمع کروانے کے احکامات دئیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ارکان کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے لئے 15 دن کا وقت دیا گیا تھا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!