پی ٹی آئی کے پروگرام میں اسٹیج سے عوام پر فائرنگ، نوجوان جاں بحق، 8 سالہ بچے سمیت دو زخمی
Webdesk
|
8 Apr 2024
خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں پی ٹی آئی کے احتجاجی پروگرام میں عوام پر اسٹیج سے گولیاں چلادی گئیں، جس میں ایک شہری جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق باجوڑکے علاقے ناواگئی بازار میں پی ٹی آئی کے جلسے میں اسٹیج سے ایک کارکن نے مائیک پر عوام کیلیے غلط الفاظ استعمال کیے اور انہیں لغویات بکیں۔
اس پر عوام نے مشتعل ہوکر اسٹیج پر پتھراؤ کیا جس پر جواب میں اسٹیج سے عوام پر سیدھی فائرنگ کی گئی۔
فائرنگ کے نتیجے میں جلسے میں شریک ایک 18 سالہ نوجوان جاں بحق ہوا جس کی شناخت حبیب اللہ ولد عالم خان کے نام سے ہوئی جبکہ دیگر دو زخمی ہوئے جن میں 8 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔
زخمیوں کی شناخت آٹھ سالہ فرید اللہ اور تیس سالہ خان بہادر کے ناموں سے ہوئی۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد علاقے کی صورت حال کشیدہ ہوگئی ہے جس پر قابو پانے کے لیے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔
Comments
0 comment