پی ٹی آئی نے حلیم عادل شیخ کے تین بھائیوں کو ٹکٹ دے دیے، فروس نقوی آؤٹ

پی ٹی آئی نے حلیم عادل شیخ کے تین بھائیوں کو ٹکٹ دے دیے، فروس نقوی آؤٹ

پی ٹی آئی نے کراچی سے صوبائی اسمبلی کی 47 اور قومی کی 22 نشستوں پر امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا
پی ٹی آئی نے حلیم عادل شیخ کے تین بھائیوں کو ٹکٹ دے دیے، فروس نقوی آؤٹ

ویب ڈیسک

|

12 Jan 2024

تحریک انصاف نے کراچی میں قومی وصوبائی اسمبلی کی نشستوں پراپنے حتمی امیدواروں کے ناموں کی فہرست جا ری کر دی، فردوس شمیم نقوی کو کسی بھی نشست پر ٹکٹ نہیں دیاگیا۔

 ترجمان تحریک انصاف نے ناموں کا اعلان کیا کراچی کی تمام قومی اسمبلی کی نشستوں سے تحریک انصاف کے امیدوار میدان میں اترے گے۔

جا ری فہرست کے مطابق ملیراین اے 229سے ولی محمد مغیری، این اے 230سے مسرور سیال، این اے 231 سے خالد محمود تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے ۔ کورنگی کی این اے 232کی نشست علیم عادل شیخ ، این اے 233سے ایڈوکیٹ حارث امیدوار ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق این اے 234 پر فہیم خان ، این اے 235پر سیف الرحمن، این اے 236پر عالمگیر خان ، این اے 237سے ایڈوکیٹ ظہوراحمد، این اے 238سے حلیم عادل شیخ امیدوار ہوں گے۔

این اے 239 سے یاسر بلوچ، این اے 240سے رمضان گھانجی، این اے 241سے خرم شیر زمان ، این اے 242سے  دواخان  صابر، این اے 243سے ایڈوکیٹ شجاعت علی امیدوار ہوں گے۔

این اے 244سے آفتاب جہانگیر، این اے 245 عطااللہ خان، این اے 246سے ملک عارف اعوان ، این اے 247سے بیریٹر فیاض ، این اے 248سے ارسلان خالد، این اے 249سے بیرسٹرعزیزغوری  اوراین اے 250سے ریاض حیدر کو ٹکٹ جا ری کیا گیا ہے۔

ترجمان تحریک انصاف کے مطابق کراچی کی  کی تمام 47 نشستوں پرتحریک انصاف کے امیدوار الیکشن میں حصہ لیںگے۔

فہرست کے مطابق  پی ایس 84 سے زین کولاچی ، پی ایس 85سے مہوش، پی ایس 86سے  حنیف بنگش ، پی ایس 87سے توس خان، پی ایس 88سے اعجاز سواتی ، پی ایس 89سے محمد ارشد سومرو، پی ایس90 سے وقاص نیازی ، پی ایس 91سے عابد جیلانی ، پی ایس 92سے واجد حسین ، پی ایس 93سے ساجد میر، پی ایس 94سے عبدالقدیر، پی ایس 95سے راجہ اظہر، پی ایس 96سے محمد اویس ، پی ایس 97سے ریحان سومرو، پی ایس 98سے  جان شیر سومرو ، پی ایس 99 سے زین پرویز پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔

 پی ایس 100سے سید محمد طحہ ، بیرسٹرعلی طاہر کوپی ایس 101سے  ٹکٹ دیا گیا ہے ، پی ایس 102 سے جمال احمد ، پی ایس 103سے ایڈوکیٹ محمد پلھ ، پی ایس 104سے امجد جہاں ، پی ایس 105سے حنیف سواتی ، پی ایس 106سے سجاد سومرو، پی ایس 107سے خالد رائے ، پی ایس 108سے مراد شیخ ، پی ایس 109 سے بلال جدون ، پی ایس 110سے ریحان ، پی ایس 111سے امجد آفریدی ، پی ایس 112سے سربلند خان کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق پی ایس 113سے غلام قادر، پی ایس 114سے شبیر قریشی، پی ایس 115سے شاہ نواز جدون ، پی ایس 116سے ربستان خان ، پی ایس 117سے طارق حسن ، پی ایس 118 سے صالح زادہ حسن خان ، پی ایس 119 سے سعید آفریدی، پی ایس 120سے شفیق شاہ بلے کے نشان پر الیکشن لڑیں گے۔

 پی ایس 121سےڈاکٹر شکیل امیدوار ہوں گے  پی ایس 122سے فرحان غوری، پی ایس 123سے نعیم عادل شیخ ، پی ایس 124سے نثار احمد ، پی ایس 125سے فوزیہ صدیقی، پی ایس 126سے رانا وسیم ، پی ایس 127سے عرفان جیلا نی ، پی ایس 128سے خرم سعید ، پی ایس 129سے نوید صدیقی اور پی ایس 130سے فیصل علی تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔

ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ کر اچی کی قومی اسمبلی کی 22اور صوبائی اسمبلی کی 47 نشستوں پر تحریک انصاف کے امیدوار الیکشن میں حصہ لیں گے  تحریک انصاف کے سینئر رہنما فردوس شمیم نقوی کو قومی اور صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!