پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر کی صورت حال کا ذمہ دار حکومت کو قرار دے دیا

پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر کی صورت حال کا ذمہ دار حکومت کو قرار دے دیا

پی ٹی آئی کا حکومت کو عوامی مطالبات کا جائزہ لے کر تسلیم کرنے کا مطالبہ
پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر کی صورت حال کا ذمہ دار حکومت کو قرار دے دیا

ویب ڈیسک

|

12 May 2024

پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر میں پُرتشدد احتجاجی مظاہروں کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیتے ہوئے عوامی مطالبات فوری تسلیم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف نے آزاد جموں کشمیر کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مزید حالات خراب کرنے کے بجائے عوامی مطالبات کا مشاہدہ کرے اور انہیں فی الفور تسلیم کرے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ساکھ، صلاحیت اور عوامی تائید سے محروم حکومتیں ملک و قوم کیلئے ایک وبال کی صورت اختیار کر چکی ہیں۔

ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ ماورائے آئین طاقت کے استعمال اور آمرانہ طرزِ حکمرانی پورے سماج میں کشیدگی اور انتشار کا پیش خیمہ بن رہی ہے، عوام کی رائے کو کچلنے کے بجائے حکومت تدبیر سے مسائل کو حل کرنے کی طرف بڑھے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  ریاستی حکومت عوامی احتجاج کے حقیقی محرکات کا سنجیدہ تجزیہ کرے اور دانشمندانہ طرزِ عمل اپنائے۔ کشیدگی اور تشدد کی جانب مائل ہونے کی بجائے عوام پرامن احتجاج کے جمہوری حق کو اپنی طاقت بنائیں، ریاست کو ہارس ٹریڈنگ یا فارم 47 زدہ حکمرانوں کی نااہلی کی بھینٹ چڑھانے کی بجائے عوامی مینڈیت اور قانون کی حکمرانی کو ملکی نظام کی بنیاد بنایا جائے۔

دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی نے بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مظاہرین پر ریاستی طاقت کے استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا ہے کہ اس صورت حال میں عوام اور پولیس کا نقصان دراصل آزاد کشمیر کی ریاست کا نقصان ہے۔

پیپلزپارٹی کے آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان میں آٹا اور بجلی سستی ہے تو آزادکشمیر میں کیوں نہیں ہوسکتی، المیہ ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر اپنے آپ کو عقل کل سمجھتے ہیں، جس کی وجہ سے آج ریاست اور عوام آمنے سامنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سب انسپکٹر عدنان کی شہادت اور مظاہرین پر تشدد دونوں ریاست کا نقصان ہے، پیپلزپارٹی عوام پر تشدد اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتی ہے۔ پیپلزپارٹی حکومتی پالیسیوں کو یکسر مسترد کرتی اور مطالبہ کرتی ہے کہ مظاہرین کے مطالبات کو منظور کیا جائے۔

 

 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!