پی ٹی آئی قیادت کا آزاد ارکان کو جماعت اسلامی میں شامل کروانے پر غور
پی ٹی آئی کے بیرسٹر گوہر نے رابطہ کرلیا، دونوں جماعتوں کا رابطے جاری رکھنے پر اتفاق
ویب ڈیسک
|
10 Feb 2024
پاکستان تحریک انصاف نے ازاد ارکان کی شمولیت کیلیے جماعت اسلامی سے رابطہ کرلیا۔
تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے خیبرپختونخوا میں جماعت اسلامی کے سیاسی امور کے سربراہ بحرا اللہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور اپنے ارکان کی جماعت اسلامی میں شمولیت کا اظہار کیا۔
اس پر جماعت اسلامی کے رہنما بحرا اللہ ایڈوکیٹ نے پارٹی قیادت سے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا تاہم دونوں جماعتوں نے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار 91 نشستوں کے ساتھ واضح برتری پر ہیں جبکہ جے یو آئی نے 7 اور ن لیگ پانچ نشستوں پر کامیاب ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ اگر قومی اسمبلی کے حتمی اور سرکاری نتائج کی بات کی جائے تو وہاں پر بھی پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 100 آزاد امیدوار کامیاب ہوچکے ہیں۔
Comments
0 comment