پی ٹی آئی رہنما کا شیر افضل مروت کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

پی ٹی آئی رہنما کا شیر افضل مروت کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

تیمور سلیم جھگڑا نے نوٹس بھیج دیا، 14 دن میں الزامات ثابت کرنے کا مطالبہ
پی ٹی آئی رہنما کا شیر افضل مروت کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

آفتاب مہمند

|

14 Mar 2025

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے شیر افضل مروت کو الزامات عائد کرنے پر ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق رہنما پاکستان تحریک انصاف تیمور سلیم جھگڑا نے کرپشن کے الزامات عائد کرنے پر شیر افضل مروت کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے۔

سابق صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا کہ شیر افضل مروت نے ٹی وی شوز میں انکے خلاف کرپشن کے بے بنیاد الزامات لگائے، 14 دن کے اندر لگائے گئے الزامات ثابت کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر الزامات ثابت نہیں کرتے تو شیر افضل مروت انہیں ایک ارب روپے ادا کریں کیونکہ ان الزامات سے اُن کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!