پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹویسٹ پشاور سے گرفتار
ویب ڈیسک
|
10 Aug 2024
خیبرپختونخوا کے دارالحکومت میں پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹویسٹ اور طلبا تحریک کے سرکردہ رہنما کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن خیبرپختونخوا کے صدر اشفاق مروت کے مطابق پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹس عامر کو نامعلوم افراد نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ عامر کے معاملے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور پولیس حکام سے بات چیت جاری ہے اور امید ہے کہ اُسے جلد رہا کردیا جائے گا۔
اُدھر ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے طلبا تحریک کے اہم کردار اور پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹویسٹ عامر چمکنی کی گرفتاری سے لاتعلقی کا اعلان کردیا ہے جبکہ تحریک انصاف کے کارکنان نے خدشات اور افسوس کا اظہار کیا۔
پی ٹی آئی کارکنان نے کہا کہ افسوس کہ ہمارے کارکنان کو پشاور سے گرفتار کیا جا رہا ہے، پختونخوا میں آج بھی ڈپٹی کمشنر تھری ایم پی او احکامات جاری کر رہے ہیں۔
Comments
0 comment