پی آئی اے میں اہم عہدے پر سابق آرمی چیف کے بھائی باجوہ سے استعفی لے لیا گیا
ویب ڈیسک
|
6 Sep 2024
پی آئی اے کے برمنگھم دفتر میں تعینات سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بھائی جاوید اقبال باجوہ سے استعفی لے لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جاوید باجوہ سے جعلی ڈگری کی بنا پر انتظامیہ نے استعفی لیا ہے جبکہ انہیں اس سے قبل اپنے حق میں جواب جمع کرانے کی مہلت بھی دی گئی تھی۔
ترجمان کے مطابق برطانیہ کے علاقے برمنگھم میں پی آئی اے دفتر میں تعینات ڈپٹی اسٹیشن مینیجر اقبال جاوید باجوہ کی انٹرمیڈیٹ کی ڈگری جعلی نکلی آئی جس پر ان کے خلاف انکوائری بھی ہوئی۔
لاہور بورڈ سے ان کی ایف اے کی ڈگری کی تصدیق کرائی گئی تو ادارے نے اسے جعلی قرار دیا جس پر پی آئی اے انتظامیہ نے ان سے استعفی لے لیا۔ جبکہ جاوید باجوہ نے الزام کو جعلی قرار دیا ہے۔
پی آئی اے انتظامیہ نے کہا کہ استعفی سے قبل جاوید باجوہ کو 30 جولائی کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا جس میں انہیں سات دن کے اندر وضاحت دینے کا بھی کہا گیا مگر اقبال باجوہ نے مزاحمت کی۔
پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ جعلی ڈگری ہونے کے باوجود جاوید باجوہ عہدہ چھوڑنے کیلیے تیار نہیں تھے، جس کے بعد انہیں خاندان کے دیگر افراد کے ذریعے اپروچ کر کے دباؤ ڈلوایا گیا اور پھر وہ مستعفی ہوئے۔
باجوہ نے راولپنڈی سے 1977ء میں ملازمت حاصل کی اور 1980ء میں انہیں برطانیہ کی شہریت ملی۔
Comments
0 comment