پیکا ایکٹ کی منظوری، جھوٹی خبر پر 3 سال قید ہوگی

پیکا ایکٹ کی منظوری، جھوٹی خبر پر 3 سال قید ہوگی

پیپلزپارٹی کی مخالفت کے باوجود صدر زرداری نے منظوری دے دی
پیکا ایکٹ کی منظوری، جھوٹی خبر پر 3 سال قید ہوگی

ویب ڈیسک

|

29 Jan 2025

صدر مملکت آصف علی زرداری نے الیکٹرانک کرائمز کی روک تھام کے حوالے سے منظور ہونے والے (ترمیمی) بل 2025  (پیکا) کی منظوری دے دی۔

ایوان صدر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق صدر مملکت نے پیکا ایکٹ بل کے ساتھ ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2025ء پر بھی دستخط کردیے، اس کے علاوہ صدر زرداری نے نیشنل کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن ( ترمیمی) بل 2025ء کی بھی توثیق کردی۔ 

اس سے قبل صدر مملکت نے صحافیوں کو اعتماد میں لینے تک بل منظور نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم پھر اچانک انہوں نے دستخط کردیے۔ واضح رہے کہ پیپلزپارٹی نے بھی پیکا ایکٹ کی مخالفت کی ہے اور گورنر پنجاب سمیت دیگر نے صحافیوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

حکومت نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل پہلے قومی اسمبلی  اور پھر گزشتہ روز سینیٹ سے بھی منظور کروالیا تھا جس کے بعد بل کو صدر مملکت کے دستخط کے لئے ایوان صدر بھیجا گیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!