پیپلزپارٹی کا بھٹو کی تصویر والے کرنسی نوٹ جاری کرنے کا مطالبہ

پیپلزپارٹی کا بھٹو کی تصویر والے کرنسی نوٹ جاری کرنے کا مطالبہ

بھٹو ریفرنس اور تاریخ کے موضوع پر سیمینار میں قرارداد منظور
پیپلزپارٹی کا بھٹو کی تصویر والے کرنسی نوٹ جاری کرنے کا مطالبہ

ویب ڈیسک

|

13 May 2024

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی نے سابق صدر ذوالفقار علی بھٹو  کی تصویر والے کرنسی نوٹ اور انہیں قومی ہیروقرار دینے کا مطالبہ کردیا۔

بھٹو ریفرنس اور تاریخ  کے موضوع پر سیمینار میں ایک قرارداد پیش کی گئی جس کو ایوان نے منظور کرلیا۔  قرارداد میں سپریم کورٹ کی طرف سے بھٹو ریفرنس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ریاست سابق صدر کو ’قائد عوام‘ کا خطاب دے کیونکہ عوام پہلے ہی یہ خطاب انہیں دے چکے ہیں۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ پاکستان کا اعلیٰ سول ایوارڈ ذوالفقار علی بھٹو کو دیا جائے، ان کے شایان شان یادگار تعمیر کی جائے اور ان کے مزار کو قومی شہید کے مزار کا درجہ دیا جائے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بھٹو کو قومی شہید و ہیرو اور اُن کی تصویر والے کرنسی نوٹ جاری کیے جائیں۔

 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!