پیپلزپارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو عوام پر اعتماد کرتی ہے، بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو عوام پر اعتماد کرتی ہے، بلاول بھٹو

ن لیگ مخالفین کو پچ آؤٹ کرنا اور میدان میں اکیلے ہی کھیلنا چاہتی ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی
پیپلزپارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو عوام پر اعتماد کرتی ہے، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک

|

15 Jan 2024

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پرانے سیاست دان اور سیاسی جماعتیں نفرت اور سیاست پر یقین رکھتی ہیں جبکہ پیپلزپارٹی عوام پر اعتماد کرتی ہے۔

قمبر شہداد کوٹ میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے مسلم لیگ (ن) کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ’ن لیگ اب جمہوری جماعت نہیں رہی، وہ مقابلہ نہیں بلکہ مخالفین کو پچ آؤٹ کرنا اور میدان میں اکیلے ہی کھیلنا چاہتی ہے‘۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ انتخابات نہ ہونے کی سوچ رکھنے والوں کو نقصان ہوگا کیونکہ چیف جسٹس نے کہا تھا کہ 8 فروری کو الیکشنز پتھر پر لکیر ہیں اور ہمیں اب انتخابات بہت قریب نظر آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی تمام سازشوں کو ناکام بنا کر وفاق میں حکومت بنائے گی اور عوام کو ریلیف دے گی۔ ہماری انتخابی مہم بھی کافی عرصے سے جاری ہے جس میں عوام کے سامنے معاشی معاہدہ پیش کرچکے ہیں۔

بلاول کا کہنا تھا کہ انتخابات میں بلا آؤٹ ہونے کے بعد اب پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا مقابلہ ہوگا، عوام آئیں اور آگے بڑھ کر نئی سوچ و سیاست کا انتخاب کر کے ہمارا ساتھ دیں‘۔

 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!