پیٹرول مزید کتنا مہنگا ہونے جارہا ہے؟ اہم خبر سامنے آگئی
Webdesk
|
15 Apr 2024
راولپنڈی: عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے تناظر میں ملک میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ تاہم اوگرا کی ورکنگ کے بعد قیمتوں کا تخمینہ سامنے آئے گا۔
ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے قیمتوں میں اضافے کا رحجان ہے تاہم ممکنہ اضافہ کتنا ہوگا، اس حوالے سے اوگرا کی ورکنگ کے بعد تخمینہ لگایا جائے گا۔
ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق اوگرا نے قیمتوں کی ورکنگ اور نہ ہی سمری تیار کی ہے اوگراکی جانب سے قیمتوں کی ورکنگ آج شام تک کرلی جائے گی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج کیا جائے گا اور آئی ایم ایف پروگرام کے باعث قیمتوں میں ردوبدل عوام کومنتقل کرنا پڑے گا۔
ذرائع پیٹرولیم ڈویژن نے کہا ہے کہ اوگراسمری کو مد نظررکھ کر نئی قیمتوں کا فیصلہ ہوگا اور وزیر اعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔
یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 2.50 سے 2.80 روپے فی لیٹراور ڈیزل کی قیمت 8 سے 8.50 روپے فی لیٹر تک اضافہ ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ دو ہفتے قبل حکومت نے یکم اپریل کو پیٹرول کی قیمت میں 9.66 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا اور ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے فی لیٹر کمی کی تھی۔
Comments
0 comment