رضوان اور امام الحق پر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے پر بھی پابندی

رضوان اور امام الحق پر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے پر بھی پابندی

دونوں کھلاڑیوں سے انگلینڈ میں پریکٹس اور میچزکے دوران رابطوں اور ملاقاتوں پر بھی سوالات ہوئے
رضوان اور امام الحق پر  ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے پر بھی پابندی

Webdesk

|

11 Sep 2026

کراچی: کرکٹر محمد رضوان اورامام الحق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے )کے سامنے پیش ہوگئے ، دونوں کھلاڑیوں نے جواب دینے کیلئے وقت مانگ لیا۔ جبکہ دونوں کرکٹرز پر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان امام الحق اور وکٹ کیپر محمد رضوان انگلینڈ سیریز ڈریسنگ روم لیکز کیس میں گزشتہ روز لاہور میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹگیشن ایجنسی کے روبرو جوہرٹان تھانے میں پیش ہوئے ،ان سے 2 گھنٹے تک تفتیش کی گئی۔

ذرائع کے مطابق دونوں کھلاڑیوں سے انگلینڈ میں پریکٹس اور میچزکے دوران رابطوں اور ملاقاتوں پر بھی سوالات ہوئے ، دونوں کھلاڑیوں نے سوالوں کے جواب دینے کیلئے مزید وقت مانگ لیا ۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے دونوں پلیئرز کے موبائل فون این سی سی آئی اے کے حوالے کئے تھے اور ان کے موبائل فون ان لاک کرائے جائیں گے ، ڈریسنگ روم لیکز سے متعلق انویسٹی گیشن کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی نے قومی کرکٹرز کے موبائل فونز سے حاصل معلومات کی تحقیقات کیلئے امام الحق، محمد رضوان سمیت 3 کھلاڑیوں کو نوٹس جاری کرکے طلب کیا تھا ۔

یاد رہے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے ابتدائی دو میچز میں قومی ٹیم کو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور لارڈز ٹیسٹ کے بعد پی سی بی نے ایکشن لیتے ہوئے محمد رضوان، امام الحق سمیت 7 کھلاڑیوں اور کوچز کو ٹیم سے الگ کردیا تھا ۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!