قومی اسمبلی کی پارٹی پوزیشن، سنی اتحاد کونسل اکثریتی جماعت بن سکتی ہے

قومی اسمبلی کی پارٹی پوزیشن، سنی اتحاد کونسل اکثریتی جماعت بن سکتی ہے

قومی اسمبلی کی پارٹی پوزیشن میں ابھی ن لیگ سرفہرست ہے
قومی اسمبلی کی پارٹی پوزیشن، سنی اتحاد کونسل اکثریتی جماعت بن سکتی ہے

ویب ڈیسک

|

23 Feb 2024

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے خواتین اور مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے بعد قومی اسمبلی میں ن لیگ 107 سیٹوں کے ساتھ اکثریتی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔

قومی اسمبلی میں سیاسی جماعتوں کی پارٹی پوزیشن کے مطابق مسلم لیگ ن 107نشستوں کے ساتھ سرفہرست جبکہ سنی اتحاد کونسل (پی ٹی آئی) 81 نشستوں کیساتھ دوسرے اور پیپلزپارٹی قومی اسمبلی میں68 نشستیں حاصل کرنے والی تیسری جماعت بن گئی۔

واضح رہے کہ سنی اتحاد کونسل کو نشستیں نہیں دی گئیں ہیں اور قومی اسمبلی میں خواتین کی 22 اور 3 اقلیتی نشستوں الیکشن کمیشن کے فیصلے کی منتظرہے۔

مخصوص نشستیں ملنے پر سنی اتحاد کونسل قومی اسمبلی میں 113کیساتھ سنگل لارجسٹ پارٹی بن جائیگی۔

پارٹی پوزیشن کے مطابق پیپلزپارٹی کا قومی اسمبلی68نشستوں کیساتھ تیسرا نمبر جبکہ قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے22،جے یو آئی ف کی7نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ پارٹی پوزیشن کے مطابق مسلم لیگ ق 5،استحکام پارٹی 4 جبکہ بی اے پی، بی این پی ،نیشنل پارٹی،پی کے میپ، ایم ڈبلیو ایم اور مسلم لیگ ضیاء ایک ایک نشست حاصل کر سکیں۔

الیکشن کمیشن دستاویز کے مطابق قومی اسمبلی کے9 آزاد امیدواروں نے مسلم لیگ ن ایک امیدوار نے مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کی جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ9آزاد امیدوار کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہوئے اور قومی اسمبلی کی تین نشستوں کا معاملہ الیکشن کمیشن میں التوا کا شکار ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!