قیدی وین پر حملہ پولیس کا ڈرامہ ہے، ایس ایچ او نے شیشے توڑے، پی ٹی آئی
ویب ڈیسک
|
25 Oct 2024
پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد کے علاقے سنگجانی ٹول پلازہ کے قریب قیدی وین پر حملے کو ڈرامہ قرار دے دیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری شیخ وقاص اکرم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وین میں وہ 80 افراد موجود تھے جن کی عدالت نے آج ضمانت منظور کر کے انہیں رہا کر نے کا حکم دیا مگر پولیس نے ڈرامہ کر کے ایک اور مقدمے میں گرفتاری ڈال دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدالت میں پیشی کے بعد ہمارے کارکنان اور اراکین اسمبلی کو اٹک جیل منتقل کیا جارہا تھا، اس دوران فیصل ٹاؤن سامنے گاڑی کو 26 نمبر چونگی پر روک کر شبیر تنولی نامی ایس ایچ او نے خود قیدیوں کی گاڑیاں رکوا کر شیشے توڑے اور ہمارے کارکنان کو گاڑیوں سے اتار کر بھاگنے کا کہا جس پر ہمارے لوگوں نے انکار کردیا کیونکہ قیدی سرکاری ملازمین اور اراکین اسمبلی ہیں۔
Comments
0 comment