رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی ضمانت میں توسیع

رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی ضمانت میں توسیع

لاہور کی عدالت نے اگلی سماعت پر این سی سی آئی اے سے جواب طلب کر لیا
رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی ضمانت میں توسیع

ویب ڈیسک

|

6 Jan 2026

لاہور کی سیشن کورٹ میں جوئے ایپ کی مبینہ پروموشن سے متعلق مقدمے میں معروف ٹک ٹاکرز رجب بٹ اور ندیم مبارک کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

سماعت ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے کی۔ اس موقع پر این سی سی آئی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تفتیشی افسر اس وقت لاہور ہائیکورٹ میں مصروف ہے، اس لیے ریکارڈ پیش کرنے کے لیے مہلت دی جائے۔

عدالت نے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت کی درخواستوں کو انتظار میں رکھ لیا۔ ساتھ ہی عدالت نے دونوں ملزمان کی حاضری مکمل کرتے ہوئے انہیں کمرۂ عدالت سے جانے کی اجازت دے دی۔

سماعت کے دوران رجب بٹ اور ندیم مبارک کو سخت سکیورٹی میں عدالت پیش کیا گیا۔ واضح رہے کہ این سی سی آئی اے نے دونوں ٹک ٹاکرز کے خلاف جوئے ایپ کی تشہیر کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!