رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 18 فروری کوطلب

رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 18 فروری کوطلب

کمیٹی کا مرکزی اجلاس پشاور میں منعقد ہو گا۔
رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 18 فروری کوطلب

Webdesk

|

12 Feb 2026

کراچی: پاکستان میں رمضان کا چاند 18 فروری کو نظر آنے کا قوی امکان ہے، چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 18فروری کو طلب کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد نے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 18 فروری کو طلب کر لیا۔ کمیٹی کا مرکزی اجلاس پشاور میں منعقد ہو گا۔

 جہاں ملک بھر سے رویت ہلال کے نتائج کا جائزہ لیا جائے گا۔ اور رمضان کے آغاز کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔اجلاس میں کمیٹی کے ارکان سمیت وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور سپارکو کا معاون عملہ اور افسران بھی شرکت کریں گے۔

چاند کی رویت کے حوالے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے حتمی اعلان کریں گے۔

دوسری جانب ماہرین فلکیات نے کہاہے کہ 29 شعبان 1447 ہجری کو چاند دکھائی دے سکتا ہے۔چاند کی پیدائش 17 فروری شام 5 بجکر 1 منٹ پر ہوگی، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 18 فروری کو پشاور میں ہوگا، محکمہ موسمیات کے مطابق 18 فروری کی شام بیشتر علاقوں میں مطلع صاف یا جزوی ابر آلود رہے گا۔

پنجاب میں چاند دیکھنے کا وقت شام 7 بجکر 8 منٹ تک ہوگا، سندھ میں چاند دیکھنے کا آخری وقت شام 7 بجکر 24 منٹ تک ہوگا، بلوچستان میں چاند دیکھنے کا آخری وقت شام 7 بجکر 47 منٹ تک ہوگا۔

خیبرپختونخوا میں چاند دیکھنے کا وقت شام 7 بجکر 13 منٹ تک ہوگا، آزاد کشمیر میں چاند دیکھنے کا وقت شام 6 بجکر 58 منٹ تک ہوگا، جب کہ گلگت بلتستان میں چاند دیکھنے کا وقت شام 6 بجکر 53 منٹ تک ہوگا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!