رمضان میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار کیا ہوں گے؟ اعلان ہو گیا

رمضان میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار کیا ہوں گے؟ اعلان ہو گیا

متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان اوقات کار پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔
رمضان میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار کیا ہوں گے؟ اعلان ہو گیا

Webdesk

|

17 Feb 2026

کراچی: سندھ حکومت نے رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کار سے متعلق باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پیر سے جمعرات تک دفاتر کا وقت صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک مقرر کیا گیا ہے جب کہ جمعہ کے روز سرکاری دفاتر صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک کھلے رہیں گے۔

رپورٹس کے مطابق صوبائی حکومت کے مطابق یہ اوقات سندھ حکومت کے تمام سرکاری، خودمختار، نجی اداروں اور لوکل کونسلز پر لاگو ہوں گے۔

رمضان کے دوران صوبائی سرکاری دفاتر کے اوقات سے متعلق نوٹیفکیشن چیف سیکرٹری سندھ کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے ۔ متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان اوقات کار پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!