راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، رینجرز طلب

راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، رینجرز طلب

محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، رینجرز طلب

Webdesk

|

27 Sep 2024

راولپنڈی :محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جبکہ رینجرز کو طلب کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

راولپنڈی ڈویژن میں اسلحہ رکھنے اور نمائش پر بھی پابندی ہوگی تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان کو پابندی سے استثنیٰ ہوگا۔

حکومت پنجاب نے راولپنڈی ڈویژن میں 2 دن کیلئے دفعہ 144نافذ کی ہے اور ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی۔

راولپنڈی ڈویژن کے اضلاع راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال میں دفعہ 144 نافذ ہوگی۔پابندی کا اطلاق ہفتہ 28 ستمبر اور اتوار 29 ستمبر کو ہو گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!