سابق آرمی چیف ریٹائرڈ جنرل قمر جاوید باجوہ گھر میں گر کر زخمی
سابق سپہ سالار ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کو گرنے سے جسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں آئی ہیں۔
Webdesk
|
11 Feb 2026
اسلام آباد: پاک فوج کے سابق سربراہ ریٹائرڈ جنرل قمر جاوید باجوہ اپنے گھر میں گر کر زخمی ہوگئے۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سابق سپہ سالار ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کو گرنے سے جسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں آئی ہیں۔
انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق آرمی چیف اپنے گھرکے واش روم میں گزشتہ روز صبح ساڑھے چار بجے گر کر زخمی ہوگئے تھے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کے سر پر زخم آئے ہیں اور وہ آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔
Comments
0 comment