صدر مملکت نے احد چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا
احد چیمہ نگراں حکومت میں مشیر کے عہدے پر کام کررہے تھے
ویب ڈیسک
|
25 Dec 2023
احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے احد خان چیمہ کو وزیرِ اعظم کے مشیر برائے ایسٹبلشمنٹ کے عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی۔
نگران وزیراعظم نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر احد خان چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری صدر مملکت کو ارسال کی تھی۔
صدر مملکت نے احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری آئین کے آرٹیکل 48 ایک کے تحت نگران وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی۔
Comments
0 comment