شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے بیٹے کی سادگی سے روزہ کشائی

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے بیٹے کی سادگی سے روزہ کشائی

ثانیہ مرزا نے تصویر شیئر کی تو شعیب ملک سے بھی نہیں رہا گیا
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے بیٹے کی سادگی سے روزہ کشائی

ویب ڈیسک

|

29 Mar 2025

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر اپنے بیٹے اذہان ملک کی روزہ کشائی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا ہے۔

ثانیہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایزان کی تصویر پوسٹ کی جس میں وہ نیلے رنگ کے کرتا شلوار میں پھولوں کی مالا پہنے نظر آ رہے ہیں۔  

وہیں شعیب ملک نے بھی اپنے بیٹے کے لیے پیار بھرا پیغام پوسٹ کیا اور تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے چھوٹے  پہلے روزے کی مبارک ہو۔ بابا کو تم پر فخر ہے چیمپ‘‘۔

انہوں نے دعا دی کہ ’اللہ تمہارا روزہ قبول فرمائے اور ہمیشہ تمہیں برکت دے‘۔

یہ خوشگوار لمحات دونوں اسٹارز نے اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کیے، جس پر بے تحاشا مبارک باد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!