شاہ محمود قریشی کی رہائی کھٹائی میں پڑ گئی، نظر بندی کا نوٹی فکیشن جاری

شاہ محمود قریشی کی رہائی کھٹائی میں پڑ گئی، نظر بندی کا نوٹی فکیشن جاری

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے نقص امن کے خدشے کے پیش نظر نوٹی فکیشن جاری کردیا
شاہ محمود قریشی کی رہائی کھٹائی میں پڑ گئی، نظر بندی کا نوٹی فکیشن جاری

ویب ڈیسک

|

26 Dec 2023

وائس چئیرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو ضمانت پر رہائی سے پہلے ہی 15 روز کے لیے اڈیالہ جیل میں نظر بند کردیا گیا، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے نظر بندی کے خلاف اپیل کا حق دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا

ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی سے جاری ہونے والے نظر بندی نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ایس ایچ او تھانہ صدر بیرونی نے رپورٹ دی شاہ محمود قریشی 9 مئی کو جی ایچ کیو حملہ میں ملوث ہیں، موجودہ حالات میں ضمانت پر رہائی دی گی تو دوبارہ امن و امان کی صورتحال خراب ہوسکتی ہے۔

مقامی ایس اہچ او کی رپورٹ پر سی پی او راولپنڈی نے شاہ محمود قریشی کے 45 روزہ نظر بندی تجویز کی، جبکہ ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی اور دیگر متفرق رپورٹس کے تناظر میں شاہ محمود قریشی کو 15 روز کے لیے نظر بند کیا جاتا ہے، نظر بندی نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ شاہ محمود قریشی کو اپیل کا حق حاصل ہے۔

دوسری جانب سائفر ایکٹ خصوصی عدالت سے شاہ محمود قریشی کے مچلکے جمع کروانے کے باوجود بھی منگل کی شام تک روبکار جاری نہ ہوسکے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!