شہر قائد میں شدید گرمی کے بعد تیز ہواؤں کیساتھ بارش

شہر قائد میں شدید گرمی کے بعد تیز ہواؤں کیساتھ بارش

موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ کراچی کے شمال مشرقی حصے میں گرج چمک کے بادل ہیں جن کے باعث بارش ہوئی ہے۔
شہر قائد میں شدید گرمی کے بعد تیز ہواؤں کیساتھ بارش

Webdesk

|

27 Jun 2024

کراچی : ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی جو انتہائی گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں تھااسے جمعرات کو اچانک گہرے بادلوں نے اسے اپنی لپیٹ میں لے لیا اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش بھی شروع ہو گئی۔

موسمیاتی تجزیہ کار نے بتایا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔ موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ کراچی کے شمال مشرقی حصے میں گرج چمک کے بادل ہیں جن کے باعث بارش ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والے بادل گلشنِ معمار اور مضافات میں داخل ہونے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں بارش  ہوئی ۔

ملیر، گڈاپ، سپرہائی وے، گلشنِ معمار، گلستانِ جوہر، گلشن اقبال، سرجانی ٹاون، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا، آئی آئی چندریگر روڈ، گارڈن سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواں کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔

اس سے قبل  دن میں شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں تھا، دوپہر 2 بجے پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا، جبکہ گرمی کی شدت 53 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا رہی تھی، شہر کی فضا میں نمی کا تناسب 47 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!