شمالی وزیرستان میں خودکش حملے میں 13 جوان شہید، جوابی کارروائی میں 14 خوارج ہلاک

شمالی وزیرستان میں خودکش حملے میں 13 جوان شہید، جوابی کارروائی میں 14 خوارج ہلاک

حملے میں دو بچے اور ایک خاتون بھی شدید زخمی ہوئے
شمالی وزیرستان میں خودکش حملے میں 13 جوان شہید، جوابی کارروائی میں 14 خوارج ہلاک

ویب ڈیسک

|

28 Jun 2025

میرعلی، شمالی وزیرستان کے علاقے میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ "فتنہ الخوارج" کے بزدلانہ خودکش حملے میں پاک فوج کے 13 جوان شہید ہو گئے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی میں 14 دہشتگردوں** کو جہنم واصل کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی سیکیورٹی فورسز کے قافلے سے ٹکرانے کی کوشش کی، لیکن جوانوں نے بروقت کارروائی کر کے پہلا حملہ ناکام بنایا۔  

ناکامی کے بعد دہشتگردوں نے دوسری بارودی گاڑی سے حملہ کیا، جس میں 13 جوان جام شہادت نوش کر گئے۔  حملے میں دو بچوں اور ایک خاتون سمیت تین شہری بھی شدید زخمی ہوئے۔  

آئی ایس پی آر کے مطابق حملے میں صوبیدار زاہد اقبال، حوالدار سہراب خان، میاں یوسف، نائیک خطاب شاہ، لانس نائیک اسماعیل، سپاہی روحیل، محمد رمضان ، نواب ، زبیر احمد  ، محمد سخی ، ہاشم عباسی ، منظر علی  شہید ہوئے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن شروع کیا، جس میں 14 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ آپریشن اب بھی جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ "بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کو جڑ سے ختم کیا جائے گا، شہداء کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں، ملک کے دشمنوں کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا۔"

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!