’اسحاق ڈار نے پی ٹی آئی کے امیدوار کو 30 کروڑ کی پیش کش کی ہے‘
یہ دعویٰ پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری حماد اظہر نے سماجی رابطے کی سائٹ پر کیا ہے
ویب ڈیسک
|
13 Feb 2024
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل حماد اظہر نے دعویٰ کیا ہے کہ ہے کہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کو اسحاق ڈار نے فون کروا کے 30 کروڑ کی پیش کش کی ہے۔
انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ ابھی ایک تحریک انصاف کے ایم پی اے سے بات ہوئی تو اُس نے بتایا کہ اسحاق ڈار کا فون آیا تھا۔
حماد اظہر کے مطابق اسحاق ڈار نے بات کرنے کے بعد فون رکھتے ہوئے یہ بھی کہا کہ آپ کو ایک اور بندہ فون کرے گا، پھر جس شخص نے فون کیا اُس نے ن لیگ میں شمولیت کیلیے تیس کروڑ روپے کی پیش کش کی۔
حماد اظہر نے لکھا کہ ’اے پئی جے نون لیگ دی ساری سیاست‘ ان کی فارم 47 کی دھاندلی سے بھی بات نہیں بنی‘۔
Comments
0 comment