شریف فیملی پر حملے کا خطرہ، لندن پولیس نے الرٹ جاری کردیا

شریف فیملی پر حملے کا خطرہ، لندن پولیس نے الرٹ جاری کردیا

پولیس نے انٹیلیز جنس بنیاد پر یہ الرٹ جاری کیا ہے
شریف فیملی پر حملے کا خطرہ، لندن پولیس نے الرٹ جاری کردیا

ویب ڈیسک

|

28 Jan 2025

لندن پولیس نے شریف فیملی کے ارکان پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملےکا الرٹ جاری کیا ہے۔ خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔

جیو نیوز کو قابل اعتماد ذرائع نے دعویٰ کیا ہےکہ میٹ پولیس نے شریف فیملی ارکان کو خطرے کے حوالے سے خبردار کردیا ہے۔

یہ الرٹ ویسٹ مڈلینڈ پولیس کی جناب سے لندن میٹرو پولیٹن پولیس کو بھیجا گیا ہے جس کے مطابق حملے کی منصوبہ بندی سے متعلق معلومات انٹیلیز جنس مانیٹرنگ کے ذریعے ملی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ کے افسران نے ایون فیلڈ فلیٹ میں جا کر شریف فیملی کے ارکان کو خطرے سے آگاہ کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پولیس نے شریف فیملی کے ارکان سے کہا ہےکہ وہ چوکنا رہیں اور آنے جانے میں احتیاط برتیں۔

واضح رہے کہ دو ہفتہ قبل گلفام حسین کو پولیس نے ایون فیلڈ کے باہر سے گرفتار کیا تھا، جس کے بعد اسے فلیٹس کے قریب آنے سے منع کردیا گیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!