شریف خاندان کے امیدوار الیکشن میں کامیاب، الیکشن کمیشن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا

شریف خاندان کے امیدوار الیکشن میں کامیاب، الیکشن کمیشن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا

مریم نواز، حمزہ، شہباز، نواز شریف اور عطا تارڑ کی کامیابی کے نوٹی فکیشن جاری کردیے گئے
شریف خاندان کے امیدوار الیکشن میں کامیاب، الیکشن کمیشن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا

ویب ڈیسک

|

13 Feb 2024

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شریف خاندان کے انتخابات میں حصہ لینے والے افراد سمیت لیگی امیدواروں کی کامیابی کے نوٹی فکیشن جاری کردیے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ این اے 118 لاہور سے حمزہ شہباز، این اے 119 سے مریم نواز کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

اسی طرح الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 123 سے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف جبکہ  این اے 127  ن لیگ کے امیدوار عطا تارڑ کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔

الیکشن کمیشن نے لاہور کے حلقہ این اے 130  سے میاں محمد نواز شریف کی کامیابی کا نوٹفیکیشن بھی جاری کر دیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!