شوکت عزیز صدیقی نے جنرل (ر) باجوہ اور فیض حمید کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

شوکت عزیز صدیقی نے جنرل (ر) باجوہ اور فیض حمید کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

سابق جج نے برطرفی کیس میں دیگر افسران کو فریق بنانے کی درخواست دائر کر دی
شوکت عزیز صدیقی نے جنرل (ر) باجوہ اور فیض حمید کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

ویب ڈیسک

|

14 Dec 2023

اسلام آباد ہائیکورٹ کے برطرف کیے گئے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کیس میں سابق فوجی جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ، سابق ڈی جی آئی ایس آئی سمیر دیگر افسران کو فریق بنانے کی درخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست میں سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ، سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید، بریگیڈیئر ریٹائرڈ عرفان رامے، بریگیڈیئر ریٹائرڈ فیصل مروت اور بریگیڈیئر ریٹائرڈ طاہر وفائی کو فریق بنانے کی استدعا کی ہے۔

اسکے علاوہ، سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ انور کانسی اور سابق رجسٹرار سپریم کورٹ ارباب عارف کو فریق بنانے کی بھی استدعا کی گئی۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے برطرف جج شوکت عزیز صدیقی کو کیس میں مزید فریقین بنانے کی اجازت دی تھی۔

دوران سماعت، چیف جسٹس نے سوال کیا کہ جس شخص پر الزام لگا رہے ہیں انہیں فریق کیوں نہیں بنایا گیا؟ حامد خان نے بتایا کہ شخصیات ادارے کی نمائندگی کر رہی تھیں اس لیے فریق نہیں بنایا، فیض حمید کو بطور گواہ سپریم جوڈیشل کونسل میں بلانا تھا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!