شیخوپورہ ضمنی الیکشن، لیگی امیدوار نے ہزاروں ووٹ کے فرق سے پی ٹی آئی کے حامی کو شکست دے دی

شیخوپورہ ضمنی الیکشن، لیگی امیدوار نے ہزاروں ووٹ کے فرق سے پی ٹی آئی کے حامی کو شکست دے دی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار اعجاز حسین بھٹی 19 ہزار 964 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے
شیخوپورہ ضمنی الیکشن، لیگی امیدوار نے ہزاروں ووٹ کے فرق سے پی ٹی آئی کے حامی کو شکست دے دی

ویب ڈیسک

|

6 Dec 2024

پنجاب اسمبلی کے علاقے شیخو پورہ کے حلقے پی پی 139 کے ضمنی الیکشن میں لیگی امیدوار نے میدان مار لیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 139 میں ضمنی الیکشن ہوئے، جس میں صبح 8 سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے پولنگ جاری رہی۔

پولنگ کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا تاہم مخالفین نے ایک دوسرے پر الزام تراشی کی۔

پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہوا، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق 123 پولنگ اسٹیشنوں پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار  رانا طاہر 44264 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار اعجاز حسین بھٹی 19 ہزار 964 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اسی طرح تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار علامہ فاروق 7170 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!