سہیل آفریدی کا دورہ کراچی سے قبل پی ٹی آئی کو دھچکا
ویب ڈیسک
|
8 Jan 2026
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے متوقع دورۂ کراچی کے تناظر میں پاکستان تحریک انصاف کو باغِ جناح میں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ذرائع کے مطابق مقامی انتظامیہ نے سیکیورٹی صورتحال کو جواز بناتے ہوئے عوامی اجتماع کی منظوری سے انکار کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اجازت نہ ملنے کے بعد پی ٹی آئی قیادت اب متبادل حکمتِ عملی پر غور کر رہی ہے۔ پارٹی کی جانب سے یہ تجویز زیرِ بحث ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں سے کارکنان اور حامیوں کو مزارِ قائد کے اطراف جمع کیا جائے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا مزارِ قائد پر حاضری کے بعد وہاں موجود افراد سے خطاب بھی کر سکتے ہیں۔
دوسری جانب سندھ حکومت نے پی ٹی آئی رہنما سہیل آفریدی کی کراچی آمد پر سرکاری پروٹوکول فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف نے 11 جنوری کو باغِ جناح میں جلسے کے انعقاد کے لیے باضابطہ اجازت طلب کی تھی، تاہم انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کے باعث اس کی منظوری نہیں دی گئی۔
Comments
0 comment