سہیل آفریدی سیاسی سرگرمیاں کریں جلسہ بھی کر سکتے ہیں، ناصر حسین شاہ

سہیل آفریدی سیاسی سرگرمیاں کریں جلسہ بھی کر سکتے ہیں، ناصر حسین شاہ

پی ٹی آئی سمیت کسی بھی جماعت کی پرامن جدوجہد کو نہیں روکا جا سکتا
سہیل آفریدی سیاسی سرگرمیاں کریں جلسہ بھی کر سکتے ہیں، ناصر حسین شاہ

Webdesk

|

9 Jan 2026

کراچی:  وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے تحریک انصاف کو جناح گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

اپنے جاری بیان میں سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وزیراعلی کے پی کے سہیل آفریدی کا سندھ میں بھرپور استقبال کریں گے۔ سہیل آفریدی سیاسی سرگرمیاں کریں جلسہ بھی کر سکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سمیت کسی بھی جماعت کی پرامن جدوجہد کو نہیں روکا جا سکتا لیکن قانون کی خلاف ورزی ہوں تو مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ جلسے کی کوئی پابندی نہیں ہے۔ کورنگی اور ساتھ میں بھی انھوں نے جلسے کی درخواست دی ہے ۔

 پی ٹی آئی نے باغ جناح میں جلسے کی اجازت مانگی ہے وہ ان کو دی جارہی ہے،ناصر شاہ  پی ٹی آئی کی لیڈرشپ سے بات چیت ہورہی ہے کراچی میں جلسہ کیلئے پی ٹی آئی قانون کے مطابق بالکل اجازت دی جاسکتی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!