مریم نواز نے میرے قتل کی منصوبہ بندی کی ہے، شیر افضل مروت کا انکشاف

مریم نواز نے میرے قتل کی منصوبہ بندی کی ہے، شیر افضل مروت کا انکشاف

اس ضمن میں ایک لاکھ روپے کی ادائیگی ہوچکی ہے
مریم نواز نے میرے قتل کی منصوبہ بندی کی ہے، شیر افضل مروت کا انکشاف

ویب ڈیسک

|

9 Mar 2024

سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شیر افضل مروت کی جانب سے اپنے قتل کی منصوبہ بندی کا انکشاف کیا گیا ہے، انہوں نے کہاکہ سیاسی شخصیت نے میرے قتل کی منصوبہ بندی کی ہے۔

شیر افضل مروت کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ مجھے بھارتی شہری افضل جندل کے ذریعے قتل کرایا جا سکتا ہے، اس ضمن میں ایک لاکھ روپے کی ادائیگی ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہاکہ شوٹرز نے آگے ادائیگی بھی کر دی ہے،تمام مواد ہم ایف آئی اے کے ساتھ شئیر کرنے کیلئے تیار ہیں، شیر افضل مروت نے کہا کہ تمام مواد یہ ثابت کرتا ہے کہ یہ سارا کام مریم نواز نے کروایا ہے۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ رات کو اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سے ساری بات ڈسکس کر لی ہے،میں مطالبہ کرتا ہو کہ پاکستان کے نظام عدل اور ایف آئی اے اس کی تفتیش کی اجازت دے کر تحقیقات کرے۔

انہوں نے کہا کہ میں، میرا خاندان ہمیشہ سے قبائلی دشمنوں کا شکار رہے ہیں، کوئی بھی طبی موت نہیں مرا ہے، مریم بی بی آپ کے پاس جو بھی ہوں، یہ یاد رکھے کہ ہماری دشمنی بہت بہت دور دور تک جاتی ہے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ یہ مریم نواز کے کہنے پر کیا گیا ہے، اگر مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار مریم نواز ہو گی، اگر سیاست کو اس نہج پر لے جا رہے ہیں تو یہ دشمنی دور تک جائے گی۔

میں رہوں نہ رہوں ہمارے ہاں دشمنیاں بہت دور تک چلتی ہیں، موت سے نہیں گھبراتا،زندگی جتنی اللہ نے لکھی ہے اتنی ہو گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!