شیر افضل مروت نے پارٹی کو شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا
ویب ڈیسک
|
14 May 2024
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے پارٹی قیادت کو شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا۔
شیر افضل مروت نے پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے پارٹی شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا ہے، اب پارٹی میرے بارے میں جو چاہیے فیصلہ کرلے۔
انہوں نے کہا کہ میں پارٹی میں اپنے مخالفین سے بات نہیں کروں گا اور بات صرف بانی پی ٹی آئی سے ہوگی اور ان کا ہر فیصلہ قبول ہوگا۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کے لیے مزید پریشانیاں پیدا نہیں کرنا چاہتا،عمران خان جب بلائیں گے تب ان سے ملنے چلا جاؤں گا۔
اس پر شیر افضل مروت نے یہ بھی کہا کہ مخالف لوگوں سے کس چیز کی بات کروں گا، مجھے بانی پی ٹی آئی سے ملنا ہے، انہی سے بات کرنی ہے۔ مجھے میڈیا سے بات کرنے کا کوئی شوق نہیں رہا، میں نے فیصلہ کیا ہے کہ بولنا نہیں ہے۔
Comments
0 comment